1500 کلو مضر صحت مرغیاں تلف

 فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن ،24سپلائرز،شاپس، 41ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ ،سپلائر کو بھاری جرمانے 
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کر کے 1ہزار 500کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔ میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کرتے ہوئے 24سپلائرز،شاپس، 41ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی ،سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ 1ہزار 500کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔ ڈی جی عاصم جاوید نے بتایا تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی،بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔ ویٹرنری سپیشلسٹ نے بر آمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے ۔