چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال اور تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں نوسربازی کی وارداتیں، لاکھوں روپے کے زیورات، موٹرسائیکل ہتھیا کر فرار ہوگئے۔نواحی گا ئوں 116 بارہ ایل میں مریم بی بی سے نوسر باز خواتین اور انکے دو ساتھی8 لاکھ روپے کے زیورات ہتھیا کر فرار ہو گئے۔جبکہ چک نمبر 93 بارہ ایل میں سید ابو الحسن شاہ سے نوسر باز محمد سلطان دوست بن کر موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو گیا۔ پولیس تھانہ کسووال اور تھانہ شاہکوٹ نے مریم بی بی اور سید ابوالحسن شاہ کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔