ملزم شہری کو ڈرا دھمکا کر 30ہزار ہتھیا کر لے گئے، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں2 نا معلوم موٹر سائیکل سوار پولیس یونیفارم میں ملبوس شہری عثمان عبداللہ سے نوسر بازی سے 30 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ڈیفنس سی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی،پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے،ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق متاثرہ شہری عثمان عبداللہ کی مدعیت میں 2نامعلوم پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا شہری کے مطابق اہلکاروں نے ڈرا دھمکا کر رقم ہتھیا لی،ایس پی کینٹ اویس شفیق نے ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر کو فوری ملزم ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔