نابینا شخص کو شادی کرانے کاجھانسہ دے کر نقدی ہتھیالی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں نابینا شخص سے نوسربازوں نے شادی کرانے کا جھانسہ دے کر نقدی ہتھیالی۔چک نمبر 110 سات آر میں مصطفی کو 3 نوسر بازوں شوکت، ممتاز بی بی اور شازیہ نے شادی کرانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہتھیا لئے اور جب اس نے پنچایت بلائی تو ملزم قتل کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔