چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں نوسربازی کی واردات کے دوران دو نوسرباز لاکھوں روپے مالیت کی برائلر مرغی ہتھیا کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواحی گا ئوں 11/14-L اقبال نگر میں پولٹری ڈیلر شاہد لطیف کے پاس عبداظہور اور فیضان ایک گاڑی نمبر 5582 میں آئے اور 9 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کی برائلر مرغی لے گئے۔ ملزمان نے لاہور واپسی پر رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا، تاہم بعدازاں غائب ہو گئے۔ پولیس تھانہ کسووال نے شاہد لطیف کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔