لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق غازی آباد میں ذوالفقار سے 2لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں ندیم سے 2لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون۔نصیر آباد میں انجم سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روذ میں سجاد سے 2لاکھ 25ہزار اور موبائل فون۔مسلم ٹاون میں دستگیر سے 1لاکھ 65 ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔مزنگ اور جوہر ٹاون سے گاڑیاں جبکہ نولکھا ملت پارک اور شمالی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔