ڈاکے ، چوریاں، شہری نکو نک

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ، شہری نکو نک ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں حبیب سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبآل فون، فیکٹری ایریا میں خیام سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, گجرپورہ میں کاشف سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں اعجاز سے 2لاکھ50 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں نعیم سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شفیق آباد اور مانگامنڈی سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار لٹن روڈ اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔