چکن 650،لیموں 400 روپے کلو تک بکے ، پیاز، آلو 15،ٹماٹر نرخوں سے 30 روپے کلو تک مہنگے فروخت
لاہور ( خصوصی رپورٹ)سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ تو پہلے ہی کاغذکا ٹکڑا تھی اب برائلر کی سپلائی کم ہونے پر مارکیٹ میں گوشت بھی من مانے ریٹ پر فروخت ہونے لگا۔شہر کی اکثر دکانوں پر برائلر کی فراہمی معمول سے انتہائی کم ہو گئی۔پھل سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت کئے گئے۔اکثر دکانوں پر زندہ برائلر کی فراہمی نہیں ہو ئی۔ پولٹری فارمز سے ہی سپلائی کم کر دی گئی ۔برائلر گوشت کا نرخ ریٹ لسٹ میں بدستور 595 روپے کلو مقرر کیا گیا لیکن مارکیٹ میں برائلر کی مقررہ نرخ کے بجائے 650 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔فارمی انڈوں کے نرخ بدستور 286 روپے درجن رہے۔ پیاز کا سرکاری نرخ 65 روپے جبکہ مارکیٹ میں 80 روپے کلو فروخت ہو ا۔ٹماٹر کا سرکاری نرخ بدستور 50 روپے رہا لیکن مارکیٹ میں 70 سے 80 روپے کلو فروخت کئے گئے۔ آلو سرکاری نرخ 55 کے بجائے 70 روپے کلو تک فروخت ہوئے۔لیموں کاریٹ 105 روپے کلو مقرر کیا گیا لیکن مارکیٹ میں 300 سے 400 روپے کلو بیچے گئے۔لہسن دیسی نیا310کے بجائے 420، چائنہ615کے بجائے730سے750، ادرک تھائی لینڈ375کے بجائے460سے480،ادرک چائنہ375سے 460،کھیرا فارمی55 کے بجائے70،میتھی45کے بجائے60، بند گوبھی40کے بجائے55سے60،پھول گوبھی40کے بجائے50،شملہ مرچ70 کے بجائے90سے100، مٹر55کے بجائے70 روپے کلو تک بیچے گئے۔اسی طرح مارکیٹ میں سیب 300 سے 400 روپے کلو ہے ،مختلف اقسام کا کیلا 150 سے 300 روپے درجن،امرود 250 ،خربوزہ 150 سے 250 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں پھل اور سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت ہوئے تاہم کئی مقامات پر خریداروں کی جانب سے معیار کی شکایات کی گئیں۔شہریوں کا کہنا تھا مصنوعی مہنگائی نے سب کو جکڑ رکھا ہے۔