لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق چوہنگ میں غلام عباس سے 1 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں دلاور سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں تبسم سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں ریاض سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،شیراکوٹ میں ضیا سے1لاکھ25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.لوئرمال اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ سندر اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔