2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق چور گینگ کو خفیہ اطلاع پر یوحنا آباد مین انٹرنس سے حراست میں لیا گیاملزمان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرکے گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کرتے تھیملزمان سے کوٹ لکھپت، لیاقت آباد، شالیمار سے چوری یونے والی 3 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ ایل ای ڈی اور 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان تصور اور شوکت کیخلاف مقدمہ درج کرکے اے وی ایل ایس ونگ کے حوالے کر دیا گیاموٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔