لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ نے مصری شاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق اہلکاروں نے اسٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم نے آتش بازی کا سامان ایک خصوصی بیگ میں چھپا رکھا تھا، جو برآمد کر لیا گیابرآمد ہونے والے آتشی سامان کو قبضے میں لے کر ملزم ارحم کو گرفتار کر لیا گیا ہیبعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مصری شاہ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے