لاہور(کرائم رپورٹر )نیو ائیر نائٹ کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے پولیس نے بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ ایس ایچ او ماڈل ٹان نے ٹیم کے ہمراہ فیروز پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم عادل ٹائون شپ سے اندرون شہر آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آن لائن آرڈر لے کر لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا سامان سپلائی کرتا تھا جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے،کارروائی کے دوران ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے