لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان جیل روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا۔ تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق زخمیوں میں 23 سالہ رمیز افضال اور 50 سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں دونوں زخمیوں کو راہگیروں نے پرائیویٹ گاڑی میں سروسز ہسپتال منتقل کیاواقعہ میں ملوث ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں