پراسیکیوشن نے مجرموں کیخلاف کیسز کو ثابت کیا ، ٹرائل کورٹ نے کم سزائیں سنائیں
یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ دیگر کی سزائیں بڑھانے کاحکم دیں،ہائیکورٹ سے استدعا
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی سزائوں میں اضافہ کے لیے حکومتی اپیل پر سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر سے یاسمین راشد سمیت دیگر کا ریکارڈ طلب کر لیا،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی۔سپیشل پراسیکیوٹر منیر احمد بھٹی نے دلائل د ئیے سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ نو مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں ملو ث مجرموں ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ دیگر خلاف پراسیکیوشن نے اپنے کیسز کو ثابت کیا لیکن ٹرائل کورٹ نے سزائیں کم سنائیں جو خلاف قانون ہے ،لہذاعدالت سزائوں میں اضافہ کاحکم دے ۔