کراچی (آن لائن)سندھ حکومت نے امریکی محکمہ زراعت کے اشتراک سے سندھ اسکول میلز پروگرام شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے، امریکہ McGovern-Dole پروگرام کے تحت 80 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔سندھ حکومت کی طرف سے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی نمائندگی میں مفاہمتی یاداشت نامہ پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔سندھ اسکول میلز انیشی ایٹو کے معاہدے کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے امریکی حکومت کی نمائندگی کی۔سیو دی چلڈرن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر محمد خرم گوندل، ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اُشیاما بھی موقع پر موجود تھے۔یاداشت نامہ سندھ حکومت، امریکی محکمہ زراعت، ورلڈ فوڈ پروگرام اور سیو دی چلڈرین کے مابین ہوا۔پروگرام سے سندھ بھر کے تقریباً 1300 پرائمری اسکولز کے 2 لاکھ سے زائد طلبہ مستفید ہوں گے۔طلبہ کو روزانہ پکا ہوا کھانا اور ٹیک ہوم راشن فراہم کیا جائے گا۔منصوبہ Save the Children اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے نافذ ہوگا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ غذائی قلت سے نمٹنے اور تعلیمی حاضری بڑھانے کے لیے بڑا اقدام ہے