ٹیوٹا اداروں کی اپ گریڈیشن اور اشتراک کے امور کا جائزہ

لاہور ( کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کی بہتری،ٹیوٹا اداروں کی اپ گریڈیشن اور ٹیوٹا کے دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر،جی ایم آپریشنز عامر عزیز، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ڈاکٹر شہباز شمسی و دیگر متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔