بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کراچی میں بارش ‘ ژالہ باری

کوئٹہ میں شدید بارش اور تیز آندھی کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ‘فصلوں کو نقصان پہنچا
کوئٹہ‘کراچی(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ رات تک اور آئندہ 12 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح کے علاوہ پشین، چمن، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہرنائی، مستونگ، نوشکی اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی