بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش ‘ ژالہ باری

کوئٹہ (آئی این پی ) ملک کے مختلف  علاقوں میں  بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، زیارت ،پشین، کوژک ٹاپ، شیلاباغ اور  قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔خیبرپختونخوا میں پشاور ،سوات،  مینگورہ اور شمالی وزیرستان میں بھی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔ادھر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جب کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔