اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہوائوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے بارشوں کی وجہ سے ممکنہ خطرات و آفات کا الرٹ جاری کردیا ہے۔پنجاب میں مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجر خان، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، گوجرہ، لیہ، میانوالی، بورے والا، ملتان اور ڈی جی خان میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے