بارش کے باعث پی ایس ایل میچ ملتوی‘ ایم ڈی واسا کے حکم پر اہلکاروں نے اہم سڑکوں سے پانی نکال دیا
این ڈی ایم اے کا 31 مارچ سے 5 اپریل تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی‘بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی آگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق نشتر ٹاؤن میں 35 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 29.4 ملی میٹر ، جیل روڈ پر 5، گلبرگ میں 11.4، پانی والا تالاب میں 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ طرح فرخ آباد میں 0.2 ،گلشن راوی میں 2.4 ، اقبال ٹاؤن میں 3 ملی میٹر ،سمن آباد میں 4، سگیاں کے علاقے میں 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا‘بارش رکتے ہیں ایم ڈی واسا کے حکم پر اہلکاروں نے اہم سڑکوں پر کھڑا پانی نکال دیا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا‘دریں اثناء نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 31 مارچ سے 5 اپریل تک ملک بھر میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے باعث متعدد شہروں میں بارش، آندھی، طوفان اور بعض مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے