شہر اقتدار میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خوشی محسوس ہو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

شہر اقتدار میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خوشی محسوس ہو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر اقتدار میں ترقیاتی کاموں کی رفتار دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

 انہوں نے ایف 8 اسلام آباد میں صدر رجب طیب اردوان انٹرچینج کے فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جناح سکوائر کے بعد ایف 8 انٹرچینج ایک اور شاندار عوامی منصوبہ ہے جس کا مقصد اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ شہر کے لیے انتہائی اہم ہے، اور اس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی، جنہوں نے قلیل مدت میں اس منصوبے کو مکمل کیا۔ وزیراعظم نے اس منصوبے میں بنائے گئے انڈرپاسز اور یوٹرنز کو بھی لائق تحسین قرار دیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی تیز رفتاری اور ان کی ٹیم کی محنت کو سراہا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی روزمرہ زندگی میں سہولت آئے گی اور دونوں شہروں کے درمیان سفر کی سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔