فیصل آباد:بھائی نے پینے کیلئے پانی نہ دینے پر بہن قتل کردی

 محلہ فاروق آباد میں تلخ کلامی پر علی حسنین نے مشتعل ہوکر ہمشیرہ ثناء سردار پر فائرنگ کردیا

 فیصل آباد(آن لائن) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب بھائی والا کے محلہ فاروق آباد میں معمولی جھگڑے پر بھائی نے گولیاں مار کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی علی حسنین کی تلاش شروع کر دی‘ 202 رب بھائی والا کے قریب محلہ فاروق آباد کے رہائشی ملزم علی حسنین نے اپنی ہمشیرہ  ثناء سردار سے پانی مانگا جس پربہن بھائی نے تلخ کلامی ہو گئی  جس پر مشتعل بھائی نے گولیاں مار کر بہن ثناء بی بی کو ابدی نیند سلا دیا