آئی جی کے پولیس ملازمین و اہل خانہ کو ریلیف دینے کے احکامات

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور مسائل سنے۔ انہوں نے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی بشارت علی کی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کے احکامات جاری کئے گئے۔