ڈاکوئوں نے عارف سیدو فون بھی لوٹے، عامر کو مزاحمت پر گولی ماری
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں ڈاکوئوں نیدوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو شدید زخمی کردیا۔ دوسرے واقعہ میں ڈاکو بیوپاری سے65ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 34 بارہ ایل کے قریب عامر لوڈررکشہ لیکر واپس گا ئوں جارہا تھا کہ ڈاکو ئوں نے اسے روک لیا اور مزاحمت کرنے پر گولی مارکر فرار ہوگئے۔ عامر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ چک نمبر 112 بار ہ ایل کے قریب محمد عارف بیوپاری سے ڈاکو نقدی65 ہزار500 روپے اور دو موبائل فون لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔