لاہور (کرائم رپورٹر)پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او کی جانب سے منشیات کے ملزم سے بھاری رشوت لینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا۔ سید فرہاد علی شاہ نے ملزم ایس ایچ او کو ایف آئی آر درج کئے بغیر چھوڑنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔