عمران کشور نے ڈی آئی جی(ایڈمن) کا چارج سنبھال لیا

لاہور (کرائم رپورٹر) عمران کشور نے ڈی آئی جی(ایڈمن) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ان کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے33 ویں کامن سے ہے،بطور ڈی پی اوقصور، مظفر گڑھ،شیخوپورہ اورنارووال فرائض سر انجام دئیے۔ عمران کشورنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسروں و سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور ماتحت عملے کو محنت، جذبے اور لگن سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات کیں۔