اسلام آباد(آن لائن)رفعت مختار نے آئی جی موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس سے قبل آئی جی رفعت مختار وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے۔ رفعت مختار آئی جی سندھ ،پی آراوگوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور بھی رہ چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس رفعت مختار پولیسنگ کی فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔