لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے جاوید اختر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ایڈمن لاہور کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اختر خان اس وقت ڈائریکٹوریٹآف ایجوکیشن (کالجز)لاہور میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہیں۔ انہیں فوری طور پر 89 روز کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ایڈمن لاہور کا لکآفٹر چارج دیا گیا ہے، جاوید اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ایڈمن لاہور کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگآفیسر کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں، جو ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر کنٹیجنٹ اخراجات کی ادائیگی کیلئے استعمال کیے جا سکیں گے۔