عمران کشور بانی پی ٹی آئی کیخلاف جے آئی ٹی کے سربراہ ، 9 مئی کیسز کی تحقیقات کر رہے تھے

 ڈی آئی جی عمران کشور ترقی نہ ملنے پر مستعفی 
میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، ایسے موڑ پر کھڑا ہوںجہاں مزید خدمات ممکن نہیں ،غیرت کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دی، استعفیٰ کا متن ،اہم عہدہ خالی ہو گیا ،نئی تقرری کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع
لاہور ( کرائم رپورٹر)9 مئی کیسز کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جس میں انہوں نے اپنی خدمات مزید جاری نہ رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔اپنے استعفیٰ میں عمران کشور نے لکھاپولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ان کی مزید خدمات ممکن نہیں۔ ان کے مطابق، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔عمران کشور نے اپنے خط میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ خاموشی سے مزید خدمت نہیں کر سکتے، لہٰذا ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے۔ ان کے استعفیٰ کے بعد پنجاب پولیس میں ایک اہم عہدہ خالی ہو گیا ہے، جس کے بعد نئے تقرر کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران کشور نے پروموشن نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔