صفائی کے بہانے ملازمہ سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

صفائی کے بہانے ملازمہ سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ اسیہ بی بی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم مقصود کو گرفتار کر لیا ہے۔

 یہ واقعہ ڈیفنس بی میں پیش آیا، جہاں مقصود نے اپنے کمرے میں اسیہ بی بی کو صفائی کے لیے بلایا اور وہاں اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے اسیہ کو دھمکیاں بھی دیں کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔پولیس ترجمان کے مطابق، متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں مقصود کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش کے لیے مقدمہ جینڈر سیل کو منتقل کیا گیا ہے تاکہ اس کیس میں مزید تحقیقات کی جا سکیں۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے فوری کارروائی کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس بی حسن علی اور ان کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی تاکہ ان کا استحصال نہ ہو۔