راولپنڈی کے علاقے وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا جس پر الزام تھا کہ اس نے دم کرنے کے بہانے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔
رپورٹس کے مطابق مدعیہ نے بتایا کہ جب وہ دم کروانے گئی تو مذکورہ شخص نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایس پی نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں اور قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔