مسلم ٹاؤن روڈ پر گداگری کے بہانے واردات کرنے والے نوسر باز گداگر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فیصل آباد کے شہری عبدالرحمن سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس کی فوری کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر کے شہری کو واپس کر دیے گئے۔
راولپنڈی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن
راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 87 گداگروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے۔ پولیس نے مؤثر کارروائی کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیے ہیں، جو مختلف تھانوں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر گداگروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔