لاہور: گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے شادمان میں بیوی کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق، شادمان سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر پولیس نے کارروائی کی۔ملزم طاہر کی بیوی کسی کام کی غرض سے گھر سے باہر تھی، اور اسی موقع پر ملزم نے ملازمہ ارم بی بی کو فون کرکے کام کے بہانے گھر بلایا۔ جب ملازمہ گھر پہنچی، تو ملزم طاہر نے اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔پولیس نے ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ خواتین کے ساتھ استحصال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔