لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت اب تک 440 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 429 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کارروائیاں اور برآمدات
???? 20,664 پتنگیں اور 621 چرخیاں پولیس نے گرفتار ملزمان سے برآمد کی ہیں۔
???? پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سٹی ڈویژن سے 92 افراد، کینٹ سے 146 افراد، سول لائنز سے 28 افراد، صدر سے 28 افراد، اقبال ٹاؤن سے 56 افراد اور ماڈل ٹاؤن سے 90 افراد کو گرفتار کیا۔
پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن
???? پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
???? سی سی پی او لاہور نے کہا کہ قاتل ڈور اور پتنگوں کی تیاری میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔
پروایکٹیو پولیسنگ
???? سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر عادی پتنگ بازوں پر پروایکٹیو پولیسنگ اپناتے ہوئے کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ اس خطرناک کھیل کا خاتمہ کیا جا سکے۔