ویب ڈیسک: لاہور میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں کینٹ ڈویژن پولیس نے 15 پتنگ فروش و پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں جاوید، عبید، شاہد، عامر، اسلم، شفاقت اور دیگر شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق تھانہ باغبانپورہ، ہربنس پورہ اور غازی آباد سے 10 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ فیکٹری ایریا، شمالی چھاؤنی اور جنوبی چھاؤنی سے 5 پتنگ باز گرفتار کیے گئے۔پولیس نے ملزمان سے 19 ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں برآمد کر لی ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد پتنگ بازی کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔