پنجاب پولیس نے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے اب تک 141 مقدمات درج کیے ہیں اور 153 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے 22 ہزار 753 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 570 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ لاہور میں غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کے کاروبار میں ملوث 81 افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے مزید 2 ہزار 807 پتنگیں اور 202 ڈور چرخیاں ضبط کی گئی ہیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اب تک دھاتی ڈور اور پتنگوں کے کاروبار میں ملوث 4 ہزار 171 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد پتنگیں اور 7 ہزار 985 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس پتنگ بازوں، مینوفیکچررز اور فروخت کنندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔