کرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لئے ضروری ہے
پیرس (آئی ا ین پی )برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ امن کے قیام کیلئے اپنی فوج کو یوکرین میں بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق پیرس میں یورپی رہنمائوں کے ساتھ ہنگامی سربراہ اجلاس سے قبل کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ،