3سال سے جاری تنازع کے دوران روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا
کیف (آئی این پی )یوکرین کے ڈرون طیاروں نے جنوبی روس میں اہم بین الاقوامی پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے قازقستان کو سپلائی معطل ہوگئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف نے 3 سال سے جاری تنازع کے دوران روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، اور ان مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ماسکو کی فوج کو ایندھن کی فراہمی یا اس کے حملے میں مدد کے لیے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔