منصوبے پر عملدرآمد سے ٹرانسپورٹ اخراجات کم‘صارفین کو ریلیف ملے گا ‘غیر قانونی آئل سپلائی چین روکنے کیلئے ٹریکر نظام کا آغازکردیا
پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے ٹھلیاں پائپ لائن بچھائی جائے گی‘پٹرول‘ڈیزل کی سمگلنگ کا سالانہ تخمینہ300ارب کا ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے ملک میں تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا پلان بنالیا ہے،منصوبے پر عملدرآمد سے ٹرانسپورٹ اخراجات کم ہوں گے اورصارفین کو ریلیف ملے گا جبکہ غیر قانونی آئل سپلائی چین کو روکنے کیلئے ٹریکر نظام پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ ملک میں اس وقت ڈیزل 100 فیصد ٹرانسپورٹ سپلائی پر فراہم ہو رہاہے۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی سپلائی ملک بھر میں 60 فیصد ٹرانسپورٹ پر منحصرہے،پلان کے تحت پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے ٹھلیاں پائپ لائن بچھائی جائے گی۔غیر قانونی آئل سپلائی چین کو روکنے کیلئے ٹریکر نظام پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے صحافیوں کو پیٹرولیم سیکٹر بارے بریفنگ میں بتایا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا،ایجنڈے پر عملدرآمد سے گیس قیمتوں میں استحکام آیا۔انہوں نے کہا کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ہے،حکومت یا صارفین جو ایندھن استعمال کر چکے اس کی ادائیگی کرنی ہے۔