روس کا امریکا اور یوکرین پر ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا الزام

ماسکو(آئی این پی)روس نے امریکا اور یوکرین پر ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا الزام لگا دیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا یوکرین کو یورپی یونین کیلئے گیس والی آخری لائن کو تباہ کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، امریکا ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔