کوئٹہ(خصوصی رپورٹ) بلوچستان کے علاقے بولان میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہونے کے باعث صوبے کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متبادل 12 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شہر میں گیس کی فراہمی کو ممکنہ حد تک برقرار رکھا جا سکے