اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کیا ہے اور اسے جاری رکھنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوں گے :ایرانی وزارت خارجہ
تہران(آئی این پی ) ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایٹمی پروگرام سے متعلق دئیے گئے بیان پر دونوں ممالک کو خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہرصورت اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کیا ہے اور وہ اس دفاع کو جاری رکھنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے اور یہ تین دہائیوں سے پرامن ہے جب کہ این پی ٹی ممبر ہونے کی بنیاد پر ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اپنے ایٹمی پروگرام پر کوئی کمزوری نہیں دکھائے گا۔