تینوں صوبوں سے افغانیوں کو نکالا جا رہا ہے،خیبرپختونخوا میں غیرقانونی افغانیوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ، اپریل 2025 تک 11 لاکھ افغانیوں کو واپس بھیج چکے ہیں، 4 لاکھ افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے واپس بھیجا گیا
خیبر پختونخوا کی حکومت کو بھی بار بار یہ پیغام دے رہے ہیں آپ پہلے اپنے ملک کا سوچیں، اس کے بعد اپنی سیاست کریں، ہر صورت وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کرانا پڑے گا‘ 50 سے 60 افراد کو روزانہ آف لوڈ کیا جاتا ہے
آزادی اظہار رائے ہونی چاہئے، تنقید کریں لیکن پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہیں، کسی کی تصویر لگا کر جو دل کرے خبر چلا رہے ہیں، اِس کی اجازت نہیں دینگے ، کریک ڈائون کرنے جا رہے ہیں :وزیر داخلہ
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپریل 2025 تک 11 لاکھ غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس بھیج چکی ہے، جن میں سے 4 لاکھ افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے واپس بھیجا گیا، تینوں صوبوں سے افغانوں کو نکالا جا رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ان کو تحفظ دیا جا رہا ہے،خیبر پختونخوا کی حکومت کو بھی بار بار یہ پیغام دے رہے ہیں آپ پہلے اپنے ملک کا سوچیں، اس کے بعد اپنی سیاست کریں، ہر صورت وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کرانا پڑے گا، مزید بم دھماکے افورڈ نہیں کر سکتے، ہر صورت ان کو واپس بھیجیں گے، بطور صحافی یقین رکھتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے ہونی چاہئے، تنقید کریں لیکن پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہیں، کسی کی تصویر لگا کر جو دل کرے خبر چلا رہے ہیں، اِس کی ہم اجازت نہیں دیں گے، اس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کرنے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر داخلہ نے کہا اسلام آباد خودکش حملے اور کیڈٹ کالج پر حملے میں افغان ملوث تھے جبکہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں افراد بھی افغان نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کو واپس بھجوانے کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں صورت حال مختلف ہے اور وہاں سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔ ا انہوں نے کہاغیرقانونی طور پر مقیم افغان خود ہی عزت کے ساتھ واپس چلے جائیں۔ یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ ہم کسی افغان شہری کو واپس بھجیں وہ واپس آئے اور پھر واپس بھجیں، اب اس کو گرفتار کیا جائے گا اور اس کے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مزید بم دھماکے افورڈ نہیں کر سکتے، ہر صورت ان کو واپس بھیجیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں افغان کیمپ ختم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کی ذمہ داری لگائی جا رہی ہے کہ وہ افغان شہریوں کو ڈھونڈیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو رہے اور سب کو ہر حال میں بھیجیں گے۔جتنے بھی حملے ہوئے ان میں افغان ملوث ہیں اور سارے خودکش حملہ آور افغانستان سے آ رہے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج جو ہفتہ شروع ہوا اس سے ایس ایچ اوز کی ذمہ داری لگائی جا رہی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو ڈھونڈیں اور ان کو ہر حال میں واپس بھجوانا ہے۔ہم خیبر پختونخوا کی حکومت کو بھی بار بار یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اس وقت ضروری بات یہ ہے کہ آپ پہلے اپنے ملک کا سوچیں، اس کے بعد اپنی سیاست کریں۔ان کو ہر صورت وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کرانا پڑے گا