نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف 323 رنز کی شراکت

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف 323 رنز کی شراکت

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیوون کونوے اور کپتان ٹام لیتھم نے شاندار کارکردگی دکھائی اور پہلی وکٹ پر 323 رنز کی شراکت قائم کی۔

یہ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے کسی بھی ٹیسٹ کا سب سے بڑا اوپننگ اسٹینڈ ہے۔اس سے قبل اوپننگ شراکت کا ریکارڈ 276 رنز تھا، جو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو مواقع پر قائم کیا تھا:

1930 میں انگلینڈ کے خلاف
1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف
یہ کارکردگی نیوزی لینڈ کے لیے تاریخی لمحہ ہے اور ٹیم کی مضبوط بیٹنگ فارم کو ظاہر کرتی ہے۔