پاکستان کے فاسٹ بولرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 سال بعد ایک منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔
ٹیسٹ میچ میں پاکستانی پیسرز نے ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر تمام 20 وکٹیں اپنے نام کیں، جو پاکستان کے لیے تقریباً تین دہائیوں بعد پہلی بار ممکن ہوا۔اس سے قبل 1995 میں ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تمام 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس میچ نے ایک اور منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا، کیونکہ ویسٹ انڈیز میں کھیلی گئی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب میچ کی تمام 40 وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں۔اس سے قبل 2025 میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کنگسٹن ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز نے مجموعی طور پر 39 وکٹیں حاصل کی تھیں۔