تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی نیوزی لینڈ کے خلاف رنز کی جیت کی کوشش جاری

تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی نیوزی لینڈ کے خلاف رنز کی جیت کی کوشش جاری

ماؤنٹ مونگانوئی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز، ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے 575 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنا لیے ہیں۔

کیوم ہوج 109 اور اینڈرسن فلپ 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ پر سبقت حاصل کرنے کے لیے مزید 195 رنز درکار ہیں۔ برینڈن کنگ 63، جون کیمپبیل اور ایلک اتھانازے 45، 45، جسٹن گریوز 43، ٹیون املاچ 27 اور کپتان روسٹن چیز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور اعجاز پٹیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مائیکل رائے اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ڈیوون کونوے (227) کی ڈبل سنچری اور کپتان ٹام لیتھم (137) کی سنچری کی بدولت 575 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، اینڈرسن فلپ اور جسٹن گریوز نے 2، 2 جبکہ روسٹن چیز اور کیمار روچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔