ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز بغیر کسی نقصان کے 110 رنز پر ہے، جس میں برینڈن کنگ 55 اور جون کیمپبیل 45 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے نے شاندار ڈبل سنچری بنائی اور 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رچن رویندرا 72 اور اعجاز پٹیل 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کین ولیمسن 31، گلین فلپس 29، جیکب ڈفی 17، ڈیرل مچل 11، ٹام بلنڈیل 4 اور زیک فولکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں جیڈن سیلز، اینڈرسن فلپ اور جسٹن گریوز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیمار روچ اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے روز نیوزی لینڈ کے کپتان نے 137 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا تھا۔