ویسٹ انڈیز کی نیپال پر 10 وکٹوں سے فتح، اوپنرز کا نیا ریکارڈ

ویسٹ انڈیز کی نیپال پر 10 وکٹوں سے فتح، اوپنرز کا نیا ریکارڈ

ویسٹ انڈیز نے نیپال کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی، عامر جانگو اور اکیم آگسٹے کی شاندار شراکت داری نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 123 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 46 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ عامر جانگو نے 45 گیندوں پر 74 جبکہ اکیم آگسٹے نے 29 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے 123 رنز کی ناقابل شکست اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی جو نیپال کے خلاف کسی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ اور یشسوی جیسوال کے پاس تھا جنہوں نے ایشین گیمز 2023 میں 103 رنز بنائے تھے۔