لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے کینٹ ڈویڑن میں قانون و نظم و ضبط برقرار رکھنے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ایس پی کینٹ نے کہا کہ محنت، دیانت داری اور فرض شناسی سے فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکار پولیس کا فخر ہیں۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان، ایس ایچ او شمالی چھاؤنی رومان اقبال، ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم، ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور انسپکٹر دانیال یونس شامل ہیں۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضانے مزید کہا کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کا مقصد پولیس فورس میں خدمت، دیانت اور پیشہ ورانہ جذبے کو فروغ دینا ہے۔