ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی جانب سے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہیجس میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہری کے دوران ایس پی اقبال ٹاؤن نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام کو بلا جھجھک اپنی شکایات پیش کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا ہیڈاکٹر محمد عمر نے واضح کیا کہ شہریوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور درپیش مسائل کا حل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ہمہ وقت موجود ہے۔ کھلی کچہری کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اسے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔